پاکستان میں پہلی بار صوبوں نے وفاقی حکومت کو آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت گرانٹ فراہم کی ہے۔ وزارت خزانہ کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026–27 کی پہلی سہ ماہی میں یہ رقم 57 ارب 46 کروڑ 60 لاکھ روپے رہی۔
آرٹیکل 164 کے تحت وفاق اور صوبے کسی بھی مقصد کے لیے ایک دوسرے کو گرانٹ دے سکتے ہیں۔ یہ گرانٹ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت محصولات کی تقسیم سے الگ ہے۔
رواں مالی سال کے بجٹ کے تحت صوبوں نے وفاق کو مجموعی طور پر ایک ہزار 35 ارب روپے کی گرانٹ دینے پر اتفاق کیا تھا۔ اس رقم میں پنجاب کا متوقع حصہ 555 ارب 70 کروڑ روپے، سندھ کا 263 ارب 70 کروڑ روپے، خیبر پختونخوا کا 157 ارب روپے اور بلوچستان کا 58 ارب 60 کروڑ روپے ہے۔

















































































