بلوچستان کے شہر دالبندین اور گردونواح میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15 کلومیٹر مشرق میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 53 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی شدت 5.1 تھی۔
جھٹکوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے۔
ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


















































































