پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بورڈ کے مطابق سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل بالترتیب 2 اور 4 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کے تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 4 بجے کیا جائے گا۔
کرکٹ شائقین کی جانب سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اس اہم سیریز کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔






















































































