وفاقی حکومت نے یومِ عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 26 جون کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اداروں اور دفاتر پر ہوگا جبکہ صوبائی حکومتیں بھی اس سلسلے میں اپنے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم موبائل فون سروس معمول کے مطابق فعال رہے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عزاداروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔





















































































