پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا باقاعدہ آغاز واشنگٹن میں ہو گیا، جہاں تجارت اور ٹیرف سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت جواد پال کر رہے ہیں، جبکہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے متعلقہ حکام شریک ہیں۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان ’ریسیپروکل ٹریڈ ایگریمنٹ‘ پر مذاکرات کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہے گا۔





















































































