کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے، جہاں سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد دوطرفہ مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔





















































































