روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے منصفانہ اور متوازن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایک بیان میں سرگئی لاوروف نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں صرف امریکا اور ایران ہی نہیں بلکہ پڑوسی ممالک اور دیگر متعلقہ فریقین کے مفادات کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے، کیونکہ اس کشیدگی کے اثرات متعدد ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیجِ فارس میں پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے ایران اور روس کا مؤقف یکساں ہے، اور اس مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔





















































































