فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے دکانداروں اور چھوٹے کاروباری افراد کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم نافذ کر دی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس سال 2026 کے لیے اس اسکیم کے تحت اہل دکانداروں کو اپنے مجموعی سالانہ کاروبار پر صرف ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جو دکاندار مقررہ وقت تک اپنا انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائیں گے یا اس خصوصی اسکیم کا انتخاب نہیں کریں گے، ان پر 10 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے ٹیکس نظام کو آسان بنانا، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا اور مقررہ شرائط کے تحت ٹیکس کی ادائیگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔



















































































