سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
سپریم کورٹ نے جسٹس فائز کے فیصلے پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 6 رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا ہے۔
چھ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عاٸشہ ملک اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی بھی شامل ہیں۔
کیس کی سماعت کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی، رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کے دستخط سے روسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے رجسٹرارعشرت علی کوعہدے سے ہٹا دیا تھا۔