سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے دیا گیا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔
سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار سے قومی اسمبلی کے منتخب رکن تھے اور انہوں نے 3 ستمبر 2024ء کو اپنی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ تاہم ان کا استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور کیا گیا، جس کے بعد ان کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سردار اختر مینگل بلوچستان کی سیاست میں ایک اہم سیاسی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان کے استعفے کی منظوری کو سیاسی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔