امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا شاید کچھ زیادہ آگے بڑھ گیا تھا اور اب یہ واضح نہیں ہو رہا کہ وہ کس سے بات کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اب کوئی بھی ایران کا صدر بننے کا خواہش مند نہیں ہے اور کوئی ممکنہ امیدوار بھی صدارت کا عہدہ سنبھالنا نہیں چاہتا۔
انہوں نے ایران کی پوری فضائیہ اور تمام بحری جہاز تباہ ہونے کا دعویٰ ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی مکمل فضائیہ اور تمام 159 بحری جہاز کھو چکا ہے۔




















































































