واشنگٹن: ایک امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے منصوبے تیار کر لیے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران پر حملوں کے دوران ’’مدر آف آل بمز‘‘ استعمال کرنے پر غور ہو رہا ہے۔ ممکنہ کارروائی میں ایران کی جوہری اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ جی بی یو 43 بی بم کا استعمال جنگ کی شدت بڑھا سکتا ہے۔ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا ان کے بعد ہو سکتی ہے۔



















































































