ایشین گیمز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔
170 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 45 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس کے ساتھ بھارت نے فیصلہ کن میچ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین گیمز کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔




















































































