ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ عباس آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
تین روزہ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ٹورنامنٹ میں شریک 12 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم کے منیجر رضا کچلو ہوں گے۔
پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کیلئے روانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کھیلے گئے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اب قومی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔

















































































