امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جاری کیے جانے والے بعض پاسپورٹس میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ان دستاویزات کو خصوصی انداز میں تیار کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر اور ان کے سنہری دستخط جلد کچھ مخصوص امریکی پاسپورٹس میں شامل کیے جائیں گے، جس کی باقاعدہ تصدیق متعلقہ حکام کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایک منفرد نوعیت کا فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے سرکاری دستاویزات پر صدر کی ذاتی شناخت کو نمایاں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو ماضی میں کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق یہ خصوصی اقدام امریکا کے اعلانِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے، اور اس سلسلے میں محدود تعداد میں خصوصی ڈیزائن کے حامل پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے۔























































































