پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی 2027 سے ملک میں یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مجوزہ منصوبے کے تحت حکومت کو موجودہ کراس سبسڈی کا نظام ختم کرنا ہوگا، جبکہ کم آمدن والے گھرانوں کو ہدفی مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے تقریباً 162 ارب روپے مختص کرنا ہوں گے۔
مجوزہ اصلاحات کے تحت پاکستان میں رائج گیس کے 12 سلیب پر مشتمل ٹیرف نظام ختم کردیا جائے گا۔ اس نظام میں صارفین اپنی ماہانہ گیس کی کھپت کے مطابق مختلف نرخ ادا کرتے ہیں۔
اس کے بجائے تمام صارفین کے زمروں کو مرحلہ وار تقریباً 1,708 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے یکساں اوسط ٹیرف کی جانب منتقل کیا جائے گا۔






















































































