عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ 2026 کی اقتصادی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے دوران شہری علاقوں میں بنیادی مہنگائی کی اوسط شرح 7.4 فیصد رہی، جبکہ مجموعی مالیاتی خسارہ گھٹ کر مجموعی ملکی پیداوار کا 2.6 فیصد رہ گیا۔
عالمی بینک کے مطابق فروری سے جون 2026 کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 36 فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں ایل پی جی تقریباً 46 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی بہتر کر دی ہے۔

















































































