لاہور: بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کیے جانے کے بعد پاکستان نے واہگہ سرحد کو تاحال کھلا رکھا ہے، اور بھارت میں مقیم پاکستانی شہریوں کی آج وطن واپسی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر بدستور کھلا ہے اور بھارتی سرزمین پر موجود پاکستانیوں کی واپسی آج متوقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے عام ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کو یکم مئی تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی ہے۔
اسی طرح سارک ویزا رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے، جن کی واپسی بھی آج متوقع ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کی واپسی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔