ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی دینے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔
اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ جن جوہری مراکز کو حالیہ بمباری کے دوران نقصان پہنچا، وہاں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکٹرز کو رسائی دینے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت آئی اے ای اے کے انسپکٹرز کو صرف دو مقامات، بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ اور تہران ریسرچ ری ایکٹر تک رسائی حاصل ہے۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ متاثرہ جوہری تنصیبات تک رسائی سے متعلق زیرِ گردش اطلاعات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔






















































































