کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے ہیڈ آفس میں آگ لگنے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دفتر مکمل طور پر جل گیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کے ایم سی حکام کے مطابق آگ میئر کراچی کے دفتر میں لگی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ میئر آفس سے متصل کچن میں لگی تھی، جس نے میئر کراچی کے دفتر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا، تاہم کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
فائر بریگیڈ نے کارروائی کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔





















































































