پاکستان نے دسمبر اور جنوری کے لیے اسپاٹ ایل این جی کی فراہمی کی مہنگی بولیاں مسترد کردی ہیں۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے دونوں مہینوں کے لیے موصول ہونے والی تین بولیاں کھولیں۔
حکام کے مطابق عالمی کمپنیوں نے ایک کارگو کے لیے کم از کم 24 ارب 28 کروڑ 16 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 27 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ روپے کی پیشکش کی۔
دو ایل این جی کارگوز کے لیے 24 ارب 28 کروڑ سے 24 ارب 43 کروڑ روپے تک کی دو کم ترین بولیاں پی ایل ایل کے بورڈ کو بھیجی گئیں، تاہم انہیں مسترد کردیا گیا۔

















































































