آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آج دو اہم میچ کھیلے جائیں گے. پہلے میچ میں پاکستان افغانستان سے ٹکرائے گی جبکہ دوسرے میچ میں ورلڈ کپ کی مظبوط ترین ٹیمیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گی.
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا آٹھواں میچ افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے شروع ہوگا۔
ٹاپ فور کا مضبوط امیدوار بننے کے لیے پاکستان ٹیم کو لیڈز میں کھیلا جانے والا یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔
افغانستان کے خلاف اس اہم میچ کے لیے قومی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی، افغانستان کو پیس اٹیک سے قابو کیا جائے گا، جبکہ منیجمنٹ لیڈز کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے عماد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین یا حسن علی کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔
خیال ہے کہ قومی ٹیم نے لیڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی، سیمی فائنل میں رسائی کا امکان زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کو افغانستان اور بنگلا دیش سے اپنے میچز جیتنے ہوں گے۔
پاکستان نے اب تک 7 میچز کھیلیں ہیں جس میں 3 میں فتح اور 3 میں شکست ہوئی جبکہ 1 میچ بارش کی نذر ہوگیا. پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 7 پوائنٹس لیکر چھٹے نمبر پر ہے. دوسری طرف افغانستان نے بھی اب تک 7 میچش کھیل لیے ہیں اور سب میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.
آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں آج کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ لارڈز کے میدان میں ہوگا۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5:30 پر شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ اس میچ میں آسٹریلیا کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی۔ اس نے 7 میچز کھیل کر 6 جیتے ہیں اور اب تک 12 نمبرحاصل کیے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی 7 میچز کھیل چکی ہے۔ اس نے 5 میچز میں کامیابی حاصل کی، 1 میں مات کھائی اور 1 میچز بارش کی نذر ہوگیا۔
کیویز11 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت براجمان ہے۔ آج کے میچ میں فتح نیوزی لینڈ کو 13 نمبروں کے ساتھ پہلا نمبر دلا سکتی ہے۔