چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے جو امریکا کی مقبول ترین کمپنی ایپل کی طرح مصنوعات بنانے کی ماہر سمجھی جاتی ہے نے حال ہی میں ایپل کے آئی پیڈ کی طرح ہی ’میٹ پیڈ پرو‘ متعارف کرا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ میٹ پیڈ پرو آئی پیڈ سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے، میٹ پیڈ پرو کی 10.8 انچ کی ایل ای ڈی اسکرین جدید طرز کے حساب سے بنائی گئی ہے۔
اس ڈیوائس میں ہواوے کے اپنے موبائل میں استعمال ہونے والی چپ کرین 990 چپ لگی ہوئی ہے جس میں 6/8 جی بی ریم اور 128/256 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔
دوسری جانب میٹ پیڈ پرو کا بیک کیمرہ 13 جب کہ فرنٹ کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے۔
اس میٹ پیڈ میں تیز چارجنگ کی خاصیت بھی ہے جب کہ میٹ پیڈ کے ساتھ الگ سے لگانے کے لیے ایک عدد اسمارٹ کی بورڈ بھی موجود ہے جو کہ دکھنے میں بالکل ایپل کمپنی کے کی بورڈ کی طرح لگتا ہے۔
ہواوے کے اس میٹ پیڈ پرو کی قیمت 469 ڈالرز ہے جس میں میٹ پیڈ کے ساتھ استعمال کیا جانے والا پین اور کی بورڈ صارفین کو علیحدہ خریدنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ میٹ پیڈ پرو اس وقت صرف چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور دنیا بھر میں اس کی فروخت کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔