ضلع خیبرمیں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق کاکا خیل میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پرفائرنگ کی جس میں فرنٹئیرکور کا ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔
زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔
واضح رہے کہ زخمی اہلکار پولیو ٹیم کے ہمراہ سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا۔