کراچی مرتضیٰ وہاب نے یوسی انتخابات کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آنے کے بعد کہا ہے کہ فتح پارٹی قیادت اور جیالوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے ضمنی بلدیاتی انتخابات جیتنے کے بعد مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ الیکشن میں مقابلہ کیا اور بھرپور انداز سے مہم چلائی۔
ہم نے کراچی کی ماضی میں خدمت کی ہے جس کی بدولت کامیابی نصیب ہوئی۔ انشااللہ آئندہ بھی کراچی کی خدمت جاری رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ یہ فتح میری پارٹی قیادت اور جیالوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ کراچی کی خدمت اولین ترجیح ہے، اسے روشنی کا شہر بنانا ہے، بنیادی مسائل حل کرنے ہیں۔ آئیں مل کرکام کرتے ہیں، کراچی کو بناتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صرف یوسی کی کامیابی پر نہیں رکیں گے اس شہر اور صوبے میں بھی حکومت بنانی ہے۔ آج وہ نعرہ سچ ہوگیا، تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا۔
انھوں نے کہا کہ میں اپنی ماؤں بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ صرف ٹریلر تھا اصل میں تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے۔ اس جوش کو ایسے ہی زندہ رکھنا ہےجب تک بلاول وزیراعظم نہیں بنتے۔
واضح رہے کہ یوسی 13 صدرٹاؤن کا مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق مرتضیٰ وہاب 3 ہزار 976 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار نے 1566 ووٹ لیے، مرتضیٰ وہاب نے گذری کی یوسی سے 2410 کی لیڈ سے فتح حاصل کی ہے۔