وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا کا کہنا ہےکہ بھارت کی پانی روکنے کی دھمکی کلبھوشن کیس میں ناکامی سےتوجہ ہٹانےکی ناکام کوشش ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کے حصے کا پانی نہیں روک سکتا، پانی روکنے کی دھمکی مضحکہ خیز اور فضول بات ہے جب کہ بھارت یہ دھمکی کلبھوشن کیس میں ناکامی سے توجہ ہٹانےکی ناکام کوشش ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرا سکتا، بھارتی حکومت اپنے آئندہ الیکشن کے پیش نظر الزام تراشی کررہی ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ بھارت جان لے یہ نیا پاکستان ہے، بھارت جنگ کے نتائج سے باخبر رہے، بہادر پاکستانی افواج بھارت کو بھرپور جواب دیں گی، بھارت کا جنگی جنون اس کو کوئی فائدہ نہ دے گا۔