ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور اسے ایک برادر ملک کے طور پر دیکھتا ہے، جبکہ خطے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی کارروائیاں کسی عرب ملک کے خلاف نہیں بلکہ ان جارح قوتوں کے خلاف ہیں جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہی ہیں، اور ایسے عناصر نہ عربوں کا احترام کرتے ہیں اور نہ ایرانیوں کا، اور نہ ہی وہ کسی کو حقیقی سکیورٹی فراہم کر سکتے ہیں۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران نے دشمن کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا ہے، اور ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا، جسے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی افواج کو خطے سے نکالا جائے، کیونکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے یہ ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔