امریکی حکومت نے حالیہ اقدام کے تحت بعض ایرانی شہریوں کے گرین کارڈز اور ویزے منسوخ کر دیے ہیں، جسے سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے سیکریٹری مارکو روبیو نے ان غیر ملکی شہریوں کے گرین کارڈز واپس لینے کی منظوری دی جن کے روابط مبینہ طور پر ایرانی نظام سے جوڑے گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباً 4 ایرانی شہریوں کے گرین کارڈز یا امریکی ویزے منسوخ کیے ہیں، جن کا تعلق موجودہ یا سابق ایرانی حکومت سے بتایا جا رہا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ان افراد میں سے 2 کو امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا ہے، جبکہ انہیں ملک بدر کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ متعلقہ افراد اب قانونی مستقل رہائش کے اہل نہیں رہے اور نہ ہی انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔