پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں جدید بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس مقصد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور انفرااسٹرکچر کی ترقی سے متعلق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین نے دستخط کیے۔
ایم او یو کے تحت دونوں ادارے کرکٹ انفرااسٹرکچر کی ترقی، آپریشنل معیارات، استعداد کار میں اضافے اور کھیل کے فروغ کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کریں گے۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی اور کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔





















































































