امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ 90 فیصد امکان ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ نہیں ہیں۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیتوں کو شدید تنزلی کا سامنا ہے اور اس کی دفاعی و عسکری طاقت کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور اینٹی ایئر کرافٹ دفاعی نظام مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے تمام رہنما مارے جا چکے ہیں، جبکہ ان کے بہترین رہنما بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 90 فیصد امکان ہے کہ ان کا بیٹا مجتبیٰ خامنہ ای بھی زندہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد زیرِ علاج ہیں۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر رواں ماہ ایران اور عراق میں منعقد ہونے والی اپنے والد کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوئے تھے۔























































































