اسلام آباد: سپارکو کے مطابق پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو 24 خلائی مشن میں حصہ لینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وہ سائنسی ماہر کی حیثیت سے چینی خلائی اسٹیشن جائیں گے۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ یہ مشن پاکستان اور چین کی خلائی ایجنسیوں کے تعاون سے انجام دیا جائے گا۔ محمد ذیشان علی اس میں بطور سائنسی ماہر خدمات انجام دیں گے اور تقریباً ایک ہفتہ خلا میں گزارنے کے بعد واپس آئیں گے۔
مشن سے متعلق چین سے پاکستانی خلاباز کی میڈیا بریفنگ براہ راست نشر کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جس میں سفر اور مشن کے مختلف پہلوؤں پر آگاہی دی جائے گی۔
پہلے پاکستانی خلاباز کی مجوزہ روانگی کو قومی خلائی پروگرام کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے، جس سے سائنسی تحقیق اور دوطرفہ خلائی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہونے کی توقع ہے۔















































































