اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حق خود ارادیت کی حمایت میں پاکستان کی قرارداد منظورکرلی ہے، ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیراورفلسطین میں حق خودارادیت کی جدوجہد کوتقویت ملےگی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں پاکستان کی حق خودارادیت کی حمایت میں پیش کردہ قرارداد اتقاق رائے سے منظور ہوگئی،جنرل اسمبلی میں 83 ممالک نے پاکستان کے ساتھ قرارداد کو پیش کیا جوریکارڈ ہے۔
اس موقع پرپاکستانی سفیر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت کوترویج دینا اقوام متحدہ کی اساس میں شامل ہے،ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر، فلسطین میں حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کوتقویت ملے گی، بڑی تعداد میں ممالک نے پاکستان کی پیش کردہ قراردا کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان کی حق خودارادیت کی تاریخی اور اصولی حمایت پراظہاراعتماد ہے، قرارداد حق خودارادیت کی عالمگیریت پر زور دیتی ہے،پاکستانی سفیر نے کہا کہ قرارداد مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی سفارش کرتی ہے، بیرونی تسلط میں جکڑے لوگوں کوباورکروایا کہ وہ بے یارو مددگارنہیں۔