اسلام آباد: سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ساڑھے دس کروڑ پاکستانی خط غربت سےنیچے ہے۔
نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں سےپاکستانی غریب ہوتےجا رہے ہیں، اشیا مہنگی اور تنخواہیں نہیں بڑھ رہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں دس کروڑ پچاس لاکھ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہے، پتہ نہیں یہ کس بات کی خوشی منانےکی بات کر رہے ہیں، ہم چاہتےہیں آئی ایم ایف پروگرام چلتا رہے، حکومت نے اصلاحات بارے کچھ نہیں کیا۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ تنخواہ دارطبقےپرٹیکسوں کا بوجھ ڈالا ہوا ہے، حکومت نےہر چیز پر ٹیکس بڑھا دیا ہے، حکومت کو اپنےاخراجات کم کرنے چاہئیں اور تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہو گا۔