اسرائیل اور لبنان نے کئی دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست مذاکرات کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سیکیورٹی سے متعلق مستقل بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، جسے خطے میں ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس تاریخی ملاقات میں سرحدی کشیدگی، سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ تنازعات کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مذاکرات کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ دیرپا استحکام اور امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس پیش رفت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل کا صرف آغاز ہے، اور مستقل امن کے حصول کے لیے مزید سفارتی اقدامات اور پیش رفت کی ضرورت ہوگی۔