بھارت نے روس سے 280 ارب روپے سے زائد مالیت کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت جدید دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت بھارت 300 آر-37 ایم میزائل حاصل کرے گا، جبکہ ان میزائلوں کی فراہمی آئندہ 12 ماہ کے دوران شروع ہونے کی توقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی دفاعی حکمت عملی میں تبدیلی پر غور کر رہا ہے، اور ممکنہ طور پر رافیل طیاروں کی نئی خریداری کا منصوبہ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت اب روسی دفاعی نظام کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر انضمام اور دفاعی خود انحصاری کو فروغ دینے پر بھی توجہ مرکوز کر سکتا ہے۔























































































