خیبرپختونخوا کے علاقوں بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 3 ہو گئی ہے۔
قومی ادارۂ صحت کی لیبارٹری نے دونوں بچوں میں وائلڈ پولیو وائرس کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے، جبکہ متاثرہ بچوں میں ایک 5 ماہ کا شیر خوار بچہ اور ایک 2 سالہ بچی شامل ہیں، جن کی حالت پر متعلقہ حکام کی جانب سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل رواں سال کا پہلا پولیو کیس سندھ کے ضلع سجاول میں رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد اب مزید کیسز سامنے آنے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے اور انسدادِ پولیو مہم کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔























































































