ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2,900 روپے تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خرید رہے ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2,900 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
اسلام آباد، کوئٹہ اور خضدار میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2,800 روپے تک ریکارڈ کی گئی، جبکہ پشاور میں یہی تھیلا 2,750 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2,747 روپے، حیدرآباد میں 2,740 روپے اور بنوں میں 2,700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
سکھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2,560 روپے، لاڑکانہ میں 2,500 روپے، ملتان میں 2,420 روپے جبکہ گوجرانوالہ اور بہاولپور میں 2,400 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
سیالکوٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2,333 روپے اور فیصل آباد میں 2,300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2,250 روپے جبکہ سرگودھا میں 2,240 روپے تک ریکارڈ کی گئی۔




















































































