وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران ایک بار پھر امن معاہدے یا کسی سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاملات ایک بار پھر امن معاہدے یا سمجھوتے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین روز کے دوران ملنے والے اشارے ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں فریق کسی نہ کسی سمجھوتے کے قریب ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پائیدار امن پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔





















































































