حکومت نے 11 نومبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق 8 روپے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کم کرکے 371 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 11 نومبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

















































































