نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے خلاف مقدمے کی باقاعدہ کارروائی 5 جون 2028 سے شروع ہوگی۔
امریکی فوجی عدالت نے حکم دیا ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں میں مبینہ طور پر ملوث چار ملزمان کا ٹرائل 5 جون 2028 سے شروع کیا جائے۔ مقدمے کا سامنا کرنے والے ملزمان میں حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد بھی شامل ہیں۔
خالد شیخ محمد کو 2003 میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ وہ گزشتہ تقریباً 20 سال سے کیوبا میں قائم امریکی بحریہ کے اڈے گوانتانامو بے کے حراستی مرکز میں قید ہیں۔
امریکی فوجی عدالت کے جج نے یہ فیصلہ نائن الیون حملوں کو تقریباً 25 سال مکمل ہونے سے چند روز قبل سنایا ہے۔
واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001 کو مسافر بردار طیاروں کو اغوا کرکے نیویارک اور واشنگٹن میں اہم مقامات سے ٹکرایا گیا تھا۔ ان حملوں کے نتیجے میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔






















































































