جنوبی افریقا میں دو مرتبہ عالمی باکسنگ ٹائٹل جیتنے والے معروف باکسر زولانی ٹیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے قتل کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق زولانی ٹیٹے کو جمعہ کے روز ان کے گھر کے باہر گولی ماری گئی، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔
فائرنگ کے واقعے میں زولانی ٹیٹے کے ساتھ موجود ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے زولانی ٹیٹے کے قتل کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
زولانی ٹیٹے کا شمار جنوبی افریقا کے نمایاں پروفیشنل باکسرز میں ہوتا تھا اور انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران دو مختلف عالمی باکسنگ ٹائٹلز اپنے نام کیے۔
زولانی ٹیٹے 2014 سے 2015 تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے۔
بعد ازاں انہوں نے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا بینٹم ویٹ ٹائٹل بھی اپنے نام کیا، جو 2017 سے 2019 تک ان کے پاس رہا۔





















































































