پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں بڑے پیمانے پربچت ہوئی اور موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچا لئے گئے۔
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کفایت شعاری مہم پرعمل درآمد جاری ہے، پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں بڑے پیمانے پربچت ہوئی اور موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچا لئے گئے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بچت مہم سے وزارت خزانہ کو آگاہ کردیا۔ اسمبلی کے کل بجٹ کا اٹھارہ فیصد کفایت شعاری مہم سے بچایا گیا، رقم تحائف، خاطر مدارت اور سفری اخراجات کی مد میں بچائی گئی، اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ کے اندرون و بیرون ملک دوروں میں کمی سے بھی بچت ہوئی۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی اور ترقی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔