چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستانی اور چینی خلابازوں کی مشترکہ مہم کو دونوں ممالک کی دیرینہ اور گہری دوستی کا نمایاں اظہار قرار دیا ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کے صدور نے مشترکہ خلائی مشن پر مبارک باد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پنگ نے کہا کہ چین، پاکستان اور دوسرے ممالک کے ساتھ خلائی تعاون مزید مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے خلا کے پُرامن استعمال کو مشترکہ کوششوں سے فروغ دینے پر بھی زور دیا۔



















































































