پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کے بعد کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ آغاز میں ہی 494 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو آغاز میں ہی شدید مندی کا رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 494 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 35 ہزار 10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 19,394,850 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 518,657,806 بنتی ہے۔