حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں تبدیلی کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 26 پیسے بڑھا دی، جبکہ ڈیزل ایک روپے ایک پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافے کے نتیجے میں اس کے نئے نرخ 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 2 اکتوبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔




















































































