وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ترک صدر طیب اردوان اور ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ساتھ مل کر ’’اسلاموفوبیا‘‘ کو روکنے کے لیے انگریزی زبان میں ایک مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہمارے عظیم مذہب کی درست انداز میں ترجمانی کرے گا۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا میری آج ترک صدر طیب اردوان اور ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی۔ ہم فیصلہ کیا ہے کہ تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو ’’اسلاموفوبیا‘‘ سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ’’اسلام‘‘ کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا۔
صدر اردگان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اور فیصلہ کیا کہ ہم تینوں ممالک ملکر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو "اسلاموفوبیا" سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب "اسلام" کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 25, 2019
وزیراعظم نے کہا اس چینل کے ذریعے ایسی تمام غلط فہمیوں جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں، کا ازالہ کیا جائے گا۔ توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا، توہین آمیز مواد سے متعلق باقاعدہ آگاہی فراہم کی جائے گی۔