بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی بی سی سی آئی کے نئے صدرہوں گے۔ صدرکے عہدے کے واحد امیدوارکی حیثیت سے کاغذات نامزدگی داخل کرارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان ساروگنگولی بھارت کرکٹ بورڈ کی صدارت کےلیے تیار ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا انتظام لودھا کمیشن کے فیصلےکے تحت عبوری انتظامیہ نے سنبھالا ہوا ہے۔ بی سی سی آئی کے الیکشن 23 اکتوبر کو شیڈول ہیں جس کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے۔
سابق کپتان سارو گنگولی صدرکے عہدے کے واحد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی داخل کرارہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ بلامقابلہ صدر منتخب ہوجائیں گے۔ وزیرداخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ سیکریٹری کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ ارون سنگھ خزانچی اور برجیش شاہ آئی پی ایل کے نئے چیئرمین منتخب ہوجائیں گے۔ اس طرح تین سال کی عبوری مدت مکمل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کا نظام منتخب عہدیدار سنبھال لیں گے۔