پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ تیس اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان اور بنگلہ دیش خواتین ٹیمیں کل صبح دس بجے مدمقابل ہوں گے، پاکستان ٹیم سیریز پہلے ہی دو صفر سے اپنے نام کرچکی ہے۔شیڈول کے مطابق 2 دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچوں کی سیریز دو اور چار نومبر کو کھیلی جائے گی دونوں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ویمن ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو چودہ رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں قومی ویمن ٹیم نے میزبان ٹیم کو پندرہ رنزسے شکست دی