لاہور: عدالت عالیہ نے اینکرز پر پابندی کے متعلق پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔
ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی اور دیگر کی آئینی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔
دوران سماعت پیمرا کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اینکرز عدالت میں زیر سماعت کیس پر ڈیل کی باتیں کرتے ہیں۔ جج نے جواب دیا اسی کو تو ٹاک شو کہتے ہیں۔
عدالت نے پیمرا کا ہدایت نامے پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پابندی کی وضاحت طلب کی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے 27 اکتوبر کو صحافیوں کے بطور تجزیہ کار دوسرے ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی۔