پاک الرٹز نے پی ایس چھیاسی دادو کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج حاصل کرلئے ہیں۔
پاک الرٹز کو موصول غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار سید صالح شاہ جیلانی نے بیالیس ہزار دو سو چون ووٹ لے کر میدان مار لیاہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار امداد حسین لغاری پچیس ہزار پانچ سو پچپن ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ایس 86 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد صالح شاہ کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ عوام کی کامیابی ہے ، یہ چیئرمین بلاول بھٹو کی کامیابی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پی ایس 86 کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی غلام شاہ جیلانی کےانتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست کیلئے پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور چار آزاد امیدوار میدان میں تھے۔
158 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی ہے۔